کرائم ویب سیریز سے متاثر ہوکر 15 سالہ لڑکے نے بچے کو قتل کردیا

پیر 30 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قتل کی ہولناک وارادت میں ملزم نے تیز دھار آلے سے 8 سالہ بچے کو ذبح کرکے لاش کو جلانے کی کوشش کی۔

ایس ایس پی کرائمز یونٹ ذوہیب محسن کے مطابق 20 ستمبر کو پولیس تھانہ بروری کے علاقے نیو ہزارہ ٹاؤن نزد حسینیان پارک میں قتل کی ایک سنگین واردات ہوئی جس میں 7 سے 8 سالہ بچے ارمان علی کو تیز دھار آلے سے ذبح کرکے قتل کرکے جلانے کی کوشش کی گئی۔ مقتول کی لاش کا معائنہ کرنے پر گلہ کٹا ہوا پایا گیا جبکہ سر کی پچھلی جانب زخم خون آلود اور جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔

پولیس سرجن نے رائے دی کہ مقتول کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے، ایس ایچ او پولیس تھانہ بروری محمود خروٹی نے مقتول کے والد محمد نعیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی ٹیم میں کرائمز انوسٹی گیشن ونگ کے آپریشنز، اینالائسز ونگ، آئی ٹی اور کرائم سین کے افسران کو شامل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ڈاکٹر شاہنواز قتل، پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے دن رات کام کرتے ہوئے جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ کرائی اور جائے وقوعہ کے آس پاس لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج ایف سی بلوچستان کی معاونت سے حاصل کی اور فوٹیج کی مدد سے مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا گیا۔

زوہیب محسن کے مطابق 29 ستمبر 2024 کو ملزم مشتاق حسین عرف مہدی ولد محمد عارف قوم ہزارہ سکنہ ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ جس کی عمر 15 سال ہے کو شامل تفتیش کیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم مہدی نے جرم کا انکشاف کیا اور بتایا کہ وہ کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر جرائم سے متعلقہ سریز دیکھتا رہا ہے اور موبائل گیمز کھیلتا رہا ہے جن کو ذہن میں رکھ کر واردات کی پلاننگ کی۔

مزید پڑھیں:جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

واردات کو انجام دینے کے لیے چھری اور ہتھوڑی اسکول بیگ میں ڈال کر جائے واردات کی طرف گیا جہاں پر ایک بچے کو پتنگ بازی کرتے ہوئے پایا جس کو جوس پلا کر چار دیواری کہ اندر لے کر گیا اور جرائم سیریز میں دکھائی جانے والے سینز کی طرز پر بچے کو قتل کر دیا۔ قتل کرنے کے بعد جرم کو چھپانے کے لیے لاش کو پیٹرول ڈال کر جلا دیا۔

ایس ایس پی کرائم نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ مقتول کو پہلے سے نہیں جانتا تھا اور نہ ہی اس کا نام معلوم ہے جبکہ اس قتل سے پہلے میں نے اس واردات کی جگہ پر رسی کی مدد سے ایک پالتو کتے کا گلا دبا کر مارا تھا۔ ملزم مشتاق حسین عرف مہدی سے آلہ قتل چھری، ہتھوڑی اور اسکول بیگ برآمد کرلیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے فضائی حملوں میں کابل کے اسپتال کو نشانہ بنائے جانے کے دعوؤں کی پاکستان کی جانب سے تردید

پنجاب میں ایگری انٹرن پروگرام کے مثبت اثرات، گندم کی پیداوار میں اضافہ

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے زراعت، معاشی سلامتی اور عوامی بہبود پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا