فیکٹ چیک: کیا لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور آج ریٹائر ہورہے ہیں؟

پیر 30 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دیگر سرکاری اداروں کی طرح فوج میں بھی ترقی، تبدیلی، تقرری اور ریٹائرمنٹ کا ایک واضح نظام موجود ہے لیکن سوشل میڈیا پر سابق ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور کی ریٹائرمنٹ کی خبریں گردش کر رہی ہیں، کئی صارفین کا کہنا ہے کہ آصف غفور آج ریٹائر ہونے جارہے ہیں جبکہ چند صارفین کا کہنا ہے کہ وہ آج نہیں بلکہ نومبر میں ریٹائر ہورہے ہیں۔

شمع جونیجو لکھتی ہیں کہ سوشل میڈیا پر جنرل آصف غفور کی ریٹائرمنٹ کے شادیانے بج رہے ہیں لیکن ابھی 2 مہینے رک جائیں، ابھی مٹھائی کھانے کا وقت نہیں آیا اسے نومبر کے لیے بچا کے رکھیں۔

احمد منصور لکھتے ہیں کہ پریذیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی ریٹائرمنٹ تاریخ 22 دسمبر 2024 ہے۔ سیاسی فریقین آپس کی چپقلش میں فوجی افسران کو ریٹائر کرنے سے لے کر ان کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی افواہیں، قیاس آرائیاں برپا کرکے فوج کو سیاست میں گھسیٹنے اور اپنی خامیوں، کوتاہیوں کا ملبہ اسٹیبلشمنٹ پر ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان کا  مزید کہنا تھا کہ کون کب ریٹائر ہورہا اور کس کی پوسٹنگ ہورہی ہے قوم کو اس سے نکلنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس کی ذمہ داری حکومت اور اپوزیشن پر ہے۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ جنرل آصف غفور کے ریٹائرڈ ہونے پر خوش ہیں؟

مگر ان تمام تر خبروں میں کوئی حقیقت نہیں کیونکہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ 21 دسمبر 2024 ہے۔ آرٹلری کور سے تعلق رکھنے والے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو اوکاڑہ میں اہم انفنٹری ڈویژن کی کمان سونپی گئی تھی۔ وہ ایک عرصے تک ترجمان پاک فوج کی ذمہ داریاں نبھاتے رہے اور اس وقت بطور صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp