دوسری شادی کیوں کر رہے ہو؟ خاتون نے  سابقہ  شوہر کے گھر کو آگ لگادی

پیر 30 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوجرانوالہ میں دوسری شادی کرنے پر خاتون نے سابق شوہر کے گھر کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ماڈل ٹاون کے علاقہ محلہ اسلام آباد میں پیش آیا۔

عدنان اور صالحہ کی 10 سال قبل شادی ہوئی تھی، عدنان والدین کے گھر سے ملحقہ اپنے دوسرے مکان میں صالحہ کے ساتھ رہتا تھا تین سال قبل میاں بیوی میں طلاق ہوگئی تو عدنان والدین کے گھر شفٹ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: لیجنڈ پلے بیک سنگر  نے بیوی سے چھپ کر دوسری شادی کر لی

 تاہم صالحہ نے سابق شوہر کا دیا گیا گھر نہیں چھوڑا اور بہن اور بہنوئی کو بھی اسی گھر میں بلالیا۔

عدنان نے گزشتہ روز دوسری شادی کی۔ گزشتہ شب ولیمہ تھا۔ گھر والے سب ولیمہ کی تقریب میں گئے ہوئے تھے۔

  اس دوران ملزمان چھت کے راستے گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں پیٹرول پھینکا اور پھر اسے آگ لگا دی۔ جس کے نتیجے میں دلہن کے کمرے سمیت گھر میں رکھا سارا سامان جل گیا۔ گھر کو آگ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیے: شوہر کی دوسری شادی کیخلاف خاتون نے مقدمہ کیسے جیتا؟

جس سے گھر میں نہ صرف موجود  سامان جل گیا  بلکہ سابق شوہر کا بھائی بھی جھلس کر زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بہن اور بہنوئی کےساتھ مل کر سابق شوہر کے گھر کو آگ لگائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟