ہونہار اسکالرشپ پروگرام: پنجاب کے طلبا کب اور کیسے اپلائی کریں؟

پیر 30 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ الحمدللہ اپنی پہلی تقریر میں کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے۔ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کا آغاز اہم سنگ میل ہے۔ ہونہار اسکالرشپ نوجوانوں کے اعلیٰ تعلیم کے خواب پورے کرے گا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نوازشریف نے کہا کہ ہونہار اسکالرشپ پروگرام مستحق اور ہونہار طلبہ کے لیے معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنائے گا۔ ہونہار اسکالرشپ پروگرام اعلیٰ تعلیم کے لیے ذہین طلبہ کی مالی رکاوٹو ں کو ختم کرے گا۔ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اور بہترین روزگار فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ایک اور وعدہ پورا کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے۔ عالمی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت 68 ڈسپلنز میں سالانہ 30 ہزار طلبہ کو اسکالر شپ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں جھینگے کی فارمنگ کا پائلٹ پراجیکٹ، مریم نواز نے مراعات کا اعلان کردیا

50 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز، 16میڈیکل کالجز اور 131 گریجوایٹ کالجز کے طلبہ کو ہونہار اسکالرشپ دیا جائے گا۔ ہونہار اسکالر شپ لمز، فاسٹ، کامسٹ، نسٹ، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ اور 7 مزید ٹاپ پرائیویٹ یونیورسٹیز کے طلبہ کو دیا جائے گا۔

ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت 8 سال میں 130 ارب روپے کے وظائف فراہم کیے جائیں گے۔ ہونہار اسکالر شپ پروگرام سے آئندہ 4 برس میں ایک لاکھ 20 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے۔

طلبہ CM Scholarships Program (punjabhec.gov.pk) پر اپلائی کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے فضائی حملوں میں کابل کے اسپتال کو نشانہ بنائے جانے کے دعوؤں کی پاکستان کی جانب سے تردید

پنجاب میں ایگری انٹرن پروگرام کے مثبت اثرات، گندم کی پیداوار میں اضافہ

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے زراعت، معاشی سلامتی اور عوامی بہبود پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا