لاہور جمخانہ کلب کی لیز کا مسئلہ ہے کیا؟

پیر 30 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور جمخانہ کلب کی لیز کے مسئلے پر کئی بار پنجاب اسمبلی کے ایوان کے اندر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ اب پنجاب اسمبلی کے 30 اراکین نے جمخانہ کلب کی لیز کے حوالے سے تحریک التوا جمع کروائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور جمخانہ کو دی جانے والی زمین کا کرایہ 30 کروڑ روپے ماہانہ بنتا ہے جبکہ صوبائی محکمہ ریونیو نے لاہور جمخانہ کو یہ زمین 50 سال کے لیے 417 روپے فی کنال ماہانہ کے حساب سے کرایے پر دے رکھی ہے۔

پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی نمبر 6 نے ایک اجلاس کیا، جس میں پنجاب کے مختلف محکموں کے افسران کو بھی بلایا گیا تھا۔ اجلاس میں بہت سے سولات اٹھائے گئے کہ جمخانہ کلب کی 960 کنال کا رقبہ 1996 میں 50 سال کی لیز پر دیا جس کا ریٹ 1600 سے بڑھا کر 5 ہزار کیا گیا۔

مزید پڑھیں:لاہور جمخانہ کی لیز کا معاملہ: اسپیکر اسمبلی، وزیرخزانہ اور اراکین حیران

لیز کا کیا مسئلہ ہے؟

اراکین اسمبلی نے آج ہونے والی اسپیشل کمیٹی نمبر 6 میں اس بات زور دیا کہ جمخانہ کلب کی جگہ لاہور کی پرائم لوکیشن میں شمار ہوتی ہے مگر اسکی لیز نہ ہونے کے برابر ہے۔ اسپشل کمیٹی 6 کے چیئرمین سیمع اللہ خان کہتے ہیں کہ ہمیں لیز سے مسئلہ نہیں، ہمیں اعتراض ہے کہ پرائم لوکیشن کی زمین ہے اور اس پر اتنا کم لیز کیوں لیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب اسمبلی، اسپیکر ملک احمد خان اشرافیہ پر برس پڑے، لاہور جمخانہ کلب کی ممبر شپ لینے سے انکار

لیز مارکیٹ ویلیو کے مطابق بڑھایا جائے۔ کلب کے اندر نئی بننے والی بلڈنگز کی بھی وضاحت مانگی جائے۔ کلب کی ممبر شپ کون کون لے سکتا ہے، کون نہیں؟ سب تفصیلات محکموں سے پوچھی گئی ہیں۔ اجلاس میں ایک ہفتے کا وقت محکموں کو دیاگیا تاکہ تمام تفصیلات وہ کمیٹی کے سامنے رکھ سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کمیٹی کا ایک بھی ممبر کلب کی ممبر شپ لینے کے حوالے سے یہ کاوش نہیں کررہا بلکہ عوام کے لیے سب کچھ کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp