بھارت کا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا عالمی ریکارڈ

پیر 30 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے اوپنر روہت شرما اور یشسوی جیسوال نے بنگلہ دیش کے خلاف کانپور میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری مکمل کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:چنئی ٹیسٹ: پاکستان کو وائٹ واش کرنے والی بنگلہ دیشی ٹیم 280 رنز سے ہار گئی

بنگلہ دیش کو اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد روہت شرمااور جیسوال نے جارحانہ انداز اپنایا اور شروع سے ہی چوکے لگائے۔

دونوں کھلاڑیوں نے صرف 3 اوورز میں 50 رنز بنائے جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ٹیم نے 3 اوورز کے اندر 50 رنز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے رواں سال کے اوائل میں ٹرینٹ برج میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 26 گیندوں پر 50 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ تاہم بھارت نے صرف 18 گیندوں پر اپنی ٹیم کے لیے نصف سنچری مکمل کرکے یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز، پاکستانی ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا امکان

بھارت نے اس سے پہلے 2008 میں انگلینڈ کے خلاف چنئی میں 5.2 اوورز میں سب سے تیز ترین نصف سنچری بنائی تھی اور 2024 میں ٹرینٹ برج میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 26 گیندوں پر بنائے گئے انگلینڈ کے پچھلے ریکارڈ کو توڑ دیا تھا۔

بھارت نے 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 12.2 اوورز میں 100 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ٹیم سنچری کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا۔

بھارت کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے کے بعد جسپریت بمراہ نے 50 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آکاش دیپ، روی چندرن اشون اور محمد سراج نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹیکس ادائیگی میں بھی ویرات کوہلی کا نیا ریکارڈ، کس کھلاڑی نے کتنا ٹیکس دیا؟

رویندر جڈیجہ نے بھی اپنے ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

مومن الحق کے ناقابل شکست 107 رنز کے باوجود بنگلہ دیش نے لنچ کے بعد کے سیشن میں صرف 28 رنز کا اضافہ کیا اور اپنی اننگز کا اختتام 233 رنز پر کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp