بابر اعظم کو صرف ایک فارمیٹ کی ٹیم کا کپتان بنانے کی تیاریاں

جمعہ 13 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت اور اس کی مینجمنٹ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع خبر مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد بورڈ تینوں فارمیٹ کے لیے الگ الگ کپتان بنانا چاہتا ہے۔ پاکستان سپر لیگ 8 کے بعد تینوں فارمیٹ میں قیادت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کا شان مسعود کو ون ڈے ٹیم کا نائب کپتان بنانے کا فیصلہ بھی اسی سلسلے تسلسل تھا۔

یاد رہے کہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے معاہدے کی مدت بھی فروری میں مکمل ہوجائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp