نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ وزارتی کمیشن کے آئندہ 12 ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری
نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس اکتوبر میں ابوظہبی میں منعقد ہوگا۔
متحدہ عرب امارات میں پاک یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس 13 سال کے وقفے کے بعد منعقد ہونے جا رہا ہے۔