فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع سے متعلق واضح اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 35 لاکھ 80 ہزار ہوگئی: ایف بی آر
اے پی پی کے مطابق پیرکو ترجمان ایف بی آرنے بتایا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے مختلف ذرائع ابلاغ پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ مالی سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جا رہی۔
ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ تمام ٹیکس دہندگان سے درخواست ہے کہ جرمانہ اور سزاؤں سے بچنے کے لیے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے فوری جمع کرادیں۔
مزید پڑھیے: 30 ستمبر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ، ایف بی آر دفاتر اتوار کو بھی کھلے رہیں گے
اب تک 35 لاکھ سے زیادہ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیئے ہیں اور یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دگنی ہے۔ واضح رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹرن کی تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھییں: ٹیکس جمع نہ کروانے والوں کے لیے بُری خبر، سموں کی منسوخی سمیت ایف بی آر کے بڑے فیصلے
ٹیکس امور کے ماہرین نے ایف بی آر کی جانب سے 3 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کو رجسٹر کرنے کے ہدف کو غیر حقیقی اعداد و شمار قرار دیا تھا۔ تاہم تجزیے کے مطابق ٹیکس سال 2022 کے لیے اے ٹی ایل (ایکٹیو ٹیکس دہندگان کی فہرست) پر 43 لاکھ ٹیکس دہندگان ہونے چاہئیں جبکہ 2021 میں یہ تعداد 40 لاکھ تھی۔