خرطوم میں اماراتی سفیر کی رہائشگاہ پر حملہ، پاکستان کی مذمت

منگل 1 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے سوڈان کے شہر خرطوم میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کی رہائش گاہ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ اس طرح کے حملے سفارتی احاطے اور اہلکاروں کے احترام کو برقرار رکھنے کے لیے بنائے گئے بین الاقوامی قانون اور سفارتی تعلقات پر ویانا کنونشن 1961 کی خلاف ورزی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں فری لانس لائسنس کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

واضح رہے کہ پیر کو متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے سوڈانی فوج کے ایک طیارے کی جانب سے خرطوم میں متحدہ عرب امارات کے سفارتی مشن کے سربراہ کی رہائش پر حملے سے متعلق بیان جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ حملے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سوڈانی فوج سے اس بزدلانہ عمل کی مکمل ذمہ داری قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اماراتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ وہ عرب لیگ، افریقی یونین اور اقوام متحدہ کو سوڈانی مسلح افواج کے اس حملے کے خلاف ایک احتجاجی خط پیش کرے گی، کیونکہ یہ سفارتی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری

دوسری جانب، سوڈان میں برسراقتدار فوجی حکومت نے خرطوم میں اماراتی سفیر کی رہائش گاہ پر حملے سے متعلق متحدہ عرب امارات کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات کی تردید کی ہے اور فوج کے مخالف گروپ آر ایس ایف کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کا بلوچستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کی مذمت سے دوٹوک انکار

پہلا ڈیجیٹل دل تیار، امراضِ قلب کے علاج میں انقلابی پیش رفت

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی