گولی لگنے کے بعد گووندا نے اسپتال سے اپنے پہلے آڈیو پیغام میں کیا کہا؟

منگل 1 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپنے ہی لائسنس یافتہ پستول سے زخمی ہونے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے اپنے چاہنے والوں کے لیے اسپتال سے آڈیو پیغام جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گووندا نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی طبیعت سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہنے والوں، والدین اور خدا کی مہربانی سے وہ اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ انہیں گولی لگی تھی لیکن اب اسے نکال لیا گیا ہے، انہوں نے اپنے ڈاکٹروں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ گووندا کا کہنا تھا کہ پرستاروں، والدین اور ان کے گورو کی دعاؤں نے انہیں بچا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ سپر اسٹار گووندا کو گولی لگ گئی

واضح رہے کہ گووندا آج صبح تقریباً 4 بج کر 45 منٹ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے، وہ ایک شو کے لیے صبح 6 بجے کی فلائٹ سے کلکتہ کے لیے روانہ ہونے والے تھے۔

اداکار کے مینیجر ششی سنہا نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ ان کا کلکتہ میں ایک شو تھا اور صبح 6 بجے کی فلائٹ تھی، وہ ایئرپورٹ پہنچ چکے تھے جبکہ گووندا گھر سے نکلنے والے تھے جب ان سے غلطی سے گولی چل گئی جو ان کی ٹانگ میں لگی۔

ششی سنہا کے مطابق لائسنس یافتہ ریوالور الماری میں رکھنے کے دوران گرگیا اور غلطی سے فائر ہوگیا جس سے گووندا کی ایک ٹانگ پر چوٹ آئی لیکن ان کا زخم زیادہ خطرناک نہیں ہے۔

مینیجر نے مزید بتایا تھا کہ اسپتال میں ایک چھوٹے سے آپریشن کے بعد گووندا کی ٹانگ سے گولی نکال لی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ