لاہور میں نابینا افراد کا احتجاج جاری، مریم نواز کی سختی نہ کرنے کی ہدایت

منگل 1 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے نابینا افراد کے احتجاج پر نوٹس لیتے ہوئے ان سے کسی قسم کی سختی نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو ہدایت کی ہے کہ نابینا افراد سے بات چیت کرکے ان کا مسئلہ حل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں معذور افراد کو مفت پک اینڈ ڈراپ سروس دینے والا رکشہ ڈرائیور

مریم نواز نے نابینا افراد کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی کیا۔

انہوں نے سڑک واگزار کرانے کے دوران پولیس کے سر پھاڑنے کے باوجود نابینا افراد کے ساتھ تحمل سے پیش آنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے پولیس کو ہدایت کی یہ لوگ اسپیشل افراد ہیں، ان کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، اس لیے تحمل کا مظاہرہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں مصنوعی ذہانت پر مشتمل آنکھ کے ساتھ اب ہر نابینا ’دیکھ‘ سکے گا

واضح رہے کہ نابینا افراد لاہور فیصل چوک میں اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیے ہوئے ہیں، جنہوں نے سڑک واگزار کرانے کی کوشش پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گورنر سندھ نہال ہاشمی مزار قائد پر کسی اور سے تاثرات قلمبند کراتے رہے، ویڈیو وائرل

پاک بنگلہ دیش سیریز: سلمان آغا کا متنازع رن آؤٹ، اسپورٹس مین اسپرٹ کی بحث چھڑ گئی

ایم کیو ایم کی طاقت عوام ہیں، خالد مقبول کا حکومت کے ساتھ اعتماد میں کمی کا اعتراف

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے