کوئٹہ چمن شاہراہ پر مٹہ کا تودہ گرنے سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔
پرونشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی بلوچستان (پی ڈی ایم اے) کے مطابق جمعرات کی شب کوئٹہ چمن قومی شاہراہ این 25 پر خوجک ٹاپ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مٹی کا تودہ گر گیا جس کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق تودہ گرنے کے بعد نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ٹیمیں متاثرہ شاہراہ کی بحالی کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہیں۔
ریسکیو ٹیمیوں کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر بھاری مشینری کے زریعے مٹی کاتودہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
دو گھنٹے کی بحالی سرگرمیوں کے بعد شاہراہ سے مٹی کا تودہ ہٹا کر شاہراہ کا ایک حصہ ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے تاہم شاہراہ کو مکمل طور پر کھولنے کے لیے کام جاری ہے۔