روسی سفارت خانے 28 ستمبر کو شمالی وزیرستان میں ہوئے ہیلی کاپٹر اپنے 2 شہریوں اور ایک بیلاروسی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک، 8 زخمی
منگل کو روس کے سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں واقع روسی سفارت خانے کی جانب سے نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ 28 ستمبر کو شمالی وزیرستان خیبر پختونخواہ میں پیش آنے والے حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 2 روسی شہریوں نکولائی ریباکووچ اور سیمویل مردوئین اور ایک بیلا روسی پائلٹ سرگئی کوشیلوف کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔
پاکستان میں واقع روسی سفارت خانہ کی جانب سے نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ 28 ستمبر کو شمالی وزیرستان خیبر پختونخواہ میں پیش آنے والے حادثے میں ہیلی کاپٹرمیں سوار دو روسی شہریوں، نکولائی ریباکووچ اور سیمویل مردوئین اور ایک بیلاروسی پائلٹ سرگئی کوشیلوف کی موت کی تصدیق… pic.twitter.com/puF5fjeSow
— RusEmbassy_Pakistan (@RusEmbPakistan) October 1, 2024
بیان میں کہا گیا کہ ہم اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ اور احباب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔
مزید پڑھیے: شمالی وزیرستان میں ہیلی کاپٹر حادثہ، وجہ کیا بنی؟
یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر، شیوہ آئل فیلڈ کے نزدیک 28 ستمبر کو ٹیک آف کرتے ہی تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں عملے سمیت 14 افراد سوار تھے۔