امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے آئندہ چند گھنٹوں میں اسرائیل پر میزائل اور ڈرونز سے حملہ کیا جاسکتا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیلی حکومت اور امریکی حکام کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے ایران اسرائیل پر حملے کی تیاری کرچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں لبنان پر اسرائیل کا زمینی حملہ، عالمی برادری کیا کہتی ہے؟
ترجمان اسرائیلی فوج ڈینئل ہیگارے نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے کسی ممکنہ حملے کے حوالے سے امریکی حکام نے ہمیں آگاہ کردیا ہے جس کے بعد ہم انتہائی الرٹ ہیں۔
اسرائیلی حکام کا موقف ہے کہ ایران ڈرونز اور میزائلز کے ذریعے ہمیں نشانہ بنا سکتا ہے۔
اسرائیلی حکام نے کہاکہ ایران ہمارے 3 فضائی اڈوں اور تل ابیب کے قریب قائم انٹیلی جنس مرکز کو نشانہ بنا سکتا ہے، اس لیے ہم نے انٹیلی جنس مرکز کو پہلے ہی خالی کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے شام میں اسرائیلی سفارتخانے پر حملے کے بعد اپریل میں ایران نے اسرائیل پر متعدد میزائل داغے تھے۔
یہ بھی پڑھیں لبنان پر اسرائیل کا زمینی حملہ، عالمی برادری کیا کہتی ہے؟
اس کے بعد حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ کی ایران میں شہادت کے بعد ایران پر دباؤ تھا کہ وہ اسرائیل پر حملہ کرے مگر اب تک اسرائیل کو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔