ایران کی جانب سے اسرائیل پر سیکڑوں میزائل داغے جانے کے بعد غزہ اور لبنان میں جشن کا سماں ہے، اور شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جونہی لبنان کے شہریوں کو اسرائیل پر حملے کی خبر ہوئی تو وہ سڑکوں پر نکل آئے اور دارالحکومت بیروت میں آتش بازی کی گئی، جبکہ غزہ میں بھی شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر خوب جشن منایا۔
یہ بھی پڑھیں ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی، مسلح افراد کی زمینی راستے سے بھی یلغار، متعدد اسرائیلی ہلاک
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر 400 سے زیادہ میزائل داغے گئے ہیں، جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بج اٹھے۔
دوسری جانب غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ مسلح افراد زمینی راستے سے بھی اسرائیل میں گھس گئے ہیں، اور فائرنگ سے متعدد اسرائیلی ہلاک ہوگئے ہیں۔
ادھر ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ نے اسرائیل پر حملے بعد کہا ہے کہ ہم نے اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ پر حملے کا بدلہ لیا ہے۔
اسرائیل پر میزائل داغنے کے بعد اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایران نے اسرائیل پر متعدد میزائل داغے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں اسرائیل پر حملہ اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ کی شہادت کا جواب ہے، ایرانی پاسداران انقلاب
پاسداران انقلاب کے مطابق اسرائیل کی جانب داغے گئے میزائلوں نے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے خبردار کیاکہ اب اگر اسرائیل نے کارروائی کی تو اسے شدید جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑےگا۔