اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 8 اسرائیلی ہلاک ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے باعث 7 اسرائیلی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی، اسرائیلی پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور، متعدد زخمی
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے جس کے بعد صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ کا واقعہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر 400 سے زیادہ میزائل داغے گئے ہیں، جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بج اٹھے۔
ادھر ایرانی پاسداران انقلاب گارڈ نے اسرائیل پر حملے بعد کہا ہے کہ ہم نے اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ پر حملے کا بدلہ لیا ہے۔
اسرائیل پر میزائل داغنے کے بعد اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایران نے اسرائیل پر متعدد میزائل داغے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد غزہ اور لبنان میں جشن کا سماں
پاسداران انقلاب کے مطابق اسرائیل کی جانب داغے گئے میزائلوں نے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے خبردار کیاکہ اب اگر اسرائیل نے کارروائی کی تو اسے شدید جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑےگا۔