انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے کپتان بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ ٹیم ملتان ایئرپورٹ پہنچی تو پاکستانی میزبانوں نے روایتی انداز سے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔

ملتان میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 اور 3 اکتوبر کو آرام کے بعد 4 اکتوبر سے اپنی پریکٹس شروع کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کیا جکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک، انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع، کون سی گیلری کا ٹکٹ کتنے میں ملے گا؟

سیریز کا پہلے 2 میچز ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر اور 15 سے 19 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 24 سے 28 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی اسکواڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق قومی کرکٹ اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق 15 ٹیسٹ میچوں میں 47 وکٹیں حاصل کرنے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کو زخمی فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کامران غلام اور محمد علی، جو بنگلہ دیش ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا حصہ تھے، کو سلیکٹرز نے اپنی سلیکشن میں زیر التوا رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp