انٹرا پارٹی الیکشن کیس: ایف آئی اے کی گاڑی میں ریکارڈ پڑا ہے، واپس کیا جائے، بیرسٹر گوہر

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق تمام ریکارڈ ایف آئی اے کے پاس ہے ان کی گاڑی میں پڑا ہے، عدالت نے ایف آئی اے سے ریکارڈ مانگ لیا ہے، واپس دیں تاکہ ہم کاپی کرکے عدالت میں جمع کرادیں۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4رکنی بینچ نے کی، بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہم سارے ڈاکومنٹس فائل کرچکے ہیں، آج انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ہونی تھی، انٹراپارٹی الیکشن کا مکمل ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے۔

مزید پڑھیں: 2اکتوبر تک انٹرا پارٹی الیکشن کامعاملہ بھی حل ہوجائے گا، بیرسٹر گوہر خان

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ایف آئی اے پی ٹی آئی سینٹرل آفس سے سارا ریکارڈ لے گئی تھی، الیکشن کمیشن نے ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا ہے، 22اکتوبرتک  انٹرا پارٹی انتخابات کیس انجام تک پہنچے گا۔ تحریک انصاف نے بہترین الیکشن کروائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے ہمارا سرٹیفکیٹ ہمیں ملے گا، ہم نے  انٹرا پارٹی الیکشن ریکارڈ ایف آئی اے سے حاصل کرنے کے عدالت سے رجوع کیا ہے، کورٹ نے ایف آئی اے سے ہمارا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ ہم نے ایف آئی اے کو کہا ہے کہ ہمیں ریکارڈ دیں، کاپی کرکے انہیں واپس کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف 6 سال بعد انٹرا پارٹی الیکشن میں بلا مقابلہ صدر منتخب

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایف آئی اے کو کہا ہے کہ آپ کی گاڑی میں ہمارا ریکارڈ پڑا ہے اسے واپس دے دیں، 10دن تک ہمیں ایف آئی اے سے ریکارڈ مل جائے گا، ہمیں مزید مہلت دے دیں۔

جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22اکتوبر تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز