دو خان آمنے سامنے: ’یہ چھچھورا پن ہے‘، شاہ رخ خان کی اس بات پر عامر خان نے کیا جواب دیا؟

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شاہ رخ خان اور عامر خان بالی ووڈ کے 2 بڑے سپر اسٹار ہیں۔ جہاں شاہ رخ خان کو ’بالی ووڈ کا بادشاہ‘ کہا جاتا ہے وہیں عامر خان ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کے طور پر جانے جاتے ہیں تاہم ایک وقت ایسا بھی آیا جب دونوں نے اپنی فلموں کی تشہیر کے دوران ایک دوسرے پر خوب تنقید کی۔

عامر خان نے اپنی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کی پروموشن کے دوران اپنی اصل شناخت چھپاتے ہوئے بھارت کے مختلف علاقوں کا سفر کیا تھا اور فلم کی پروموشن کے لیے کئی لوگوں سے ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عامر خان تیسری شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

‘جب شاہ رخ خان سے اس پروموشنل حکمت عملی کے بارے میں ان کے خیالات پوچھے گئے اور سوال کیا گیا کہ کیا وہ اپنی فلم ’مائی نیم از خان کے لیے بھی یہی حکمتِ عملی استعمال کریں گے تو سپر اسٹار نے کہا، ’یہ ایک قسم کا چھچھورا پن لگتا ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عامر خان کے قد کاٹھ کے لوگوں کو سوٹ نہیں کرتا۔ وہ اس طرح کی مارکیٹنگ چالوں پر کبھی عمل نہیں کریں گے۔

عامر خان نے بعد میں شاہ رخ خان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جہاں تک چھچھور پن کی بات ہے شاہ رخ خان اس کے بارے میں زیادہ جانتے ہوں گے کیونکہ وہ اپنی زندگی میں کافی چھچھورا پن کرتے ہیں اور اس مٰں ماہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 6 سال سے ناکام فلمیں دینے کے بعد عامر خان نے نئی حکمت عملی بنالی

واضح رہے کہ عامر خان کی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ جس میں کرینہ کپور، آرما دھاون، بومن ایرانی اور شرمن جوشی نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ باکس آفس پر بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم نے دنیا بھر میں 460 کروڑ روپے کمائے جبکہ دوسری جانب شاہ رخ خان کی فلم ’مائی نیم از خان‘ جس نے کاجول اور شاہ رخ کو دوبارہ اکٹھا کیا، اور  دنیا بھر میں 224 کروڑ روپے کمائے۔

شاہ رخ خان اب اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم میں اداکاری کے لیے تیار ہیں جس کی ہدایت کاری سوجوئے گھوش کر رہے ہیں اور فلم کا نام ’کنگ‘ ہے۔ اس میں سوہانا خان، ابھے ورما اور ابھیشیک بچن اہم کردار ادا کریں گے۔  دوسری جانب عامر خان بھی اپنی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے ساتھ واپسی کے لیے تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ