این ایف سی ایوارڈ پر تحفظات وفاق کے سامنے رکھ دیے، وزیراعلیٰ سندھ

بدھ 2 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر تحفظات ہیں جو وفاق کے سامنے رکھ دیے ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہاکہ وفاق نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ تحفظات دور کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف نے پاکستان سے این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کاکیوں کہا؟

انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک بورڈ میں سندھ حکومت کی نمائندگی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کروں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں معیشت سے کھیل کھیلا، ہمیں 2 سال ملک کو سنبھالنے میں لگ گئے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے جو غلط فیصلے کیے انہیں ٹھیک کرنے میں وقت تو لگے گا، تاہم اب ملک معاشی مسائل سے نکلنے جارہا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہاکہ یہ کہنا درست نہیں کہ آئینی عدالتیں کسی ایک شخص کے لیے بنائی جارہی ہیں، کیونکہ ہمارے منشور میں بھی آئینی عدالتوں کا قیام شامل ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ لوگوں تک اصل حقائق پہنچانے کی ذمہ داری میڈیا پر عائد ہوتی ہے، ماضی میں صحافت کا اسٹینڈرڈ بہت ہائی تھا، لیکن اب جس کے پاس موبائل ہے وہی خود کو صحافی کہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں این ایف سی ایوارڈ: وفاق کی صوبوں کو 42 کھرب سے زائد کے فنڈز کی فراہمی

سید مراد علی شاہ نے کہاکہ ہم صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون سمجھتے ہیں لیکن اس کے غلط استعمال سے نقصانات ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی