سپریم کورٹ فیصلہ کے خلاف 342 کے ایوان میں سے صرف 42 لوگوں نے قرار داد پر دستخط کئے، اسد عمر

جمعہ 7 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اقلیت نے قرار داد پاس کی،342 لوگوں کے ہاوس میں ٹوٹل 42بندے بھی نہیں تھے۔

رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ میں دھواں دھار آئین کے منافی تقاریر کی گئیں اور اقلیتی فیصلہ کیا گیا جس کی حیثیت ردی کی ٹوکری ہے۔ پاکستان میں آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ  یہ پہلے صرف عمران خان سے ڈرتے تھے اب پاکستانی عوام سے بھی ڈرتے ہیں۔

اسد عمر نے دعویٰ کیا کہ  پاکستان میں آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی اور پاکستان جلد الیکشن کی طرف جائے گا اور اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ عمران خان وزیر اعظم بنیں گے۔ الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئیند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کے فیصلہ پر عمل درآمد کریں گے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ایک صدی کے سب سے بڑا کرائسز کورونا کے دوران عمران خان نے کیسے ملک کا دفاع کیا یہ سب کے سامنے ہے،، عمران خان جب گیا تھا تو مہنگائی کی شرح بارہ فیصد تھی اور آج 45فیصد کو پہنچ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp