آپ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ملک میں رہیں تو بات ہے، عارف علوی کا چیف جسٹس فائز عیسیٰ پر وار

جمعرات 3 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں 63 اے کو دیکھنے کی کیا ضرورت تھی، چیف جسٹس ارکان اسمبلی کی خرید و فرخت کا ماحول پیدا کررہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ چیف جسٹس نے جسٹس منیر سے بھی زیادہ عدلیہ کو نقصان پہنچایا، لیکن بات تو تب ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ملک میں رہیں۔

یہ بھی پڑھیں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیل: سپریم کورٹ نے متفقہ طور پر اکثریتی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

عارف علوی نے کہاکہ جعلی اسمبلی اس قابل نہیں کہ ترمیم نہیں کر سکے، خدشہ ہے کہ کہیں بھٹو کے خاندان سے ہی آئین کو آگ نہ لگ جائے۔

انہوں نے کہاکہ یہ ظالمانہ طریقے سے ملک کا نظام چلا رہے ہیں، عمران خان سمیت کسی کو بھی آئین کے تحت ریلیف نہیں ملا۔

سابق صدر مملکت نے کہاکہ تحریک انصاف پرامن جماعت ہے، لیکن ہر جلسے میں پولیس ہمارے لوگوں پر تشدد کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایران کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مسلمانوں کا نام اونچا رکھا، اسرائیل اتنا بڑا ظلم کررہا ہے جسے روکنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں ڈی جی آئی ایس پی آر کی اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، عارف علوی

عارف علوی نے کہاکہ اسرائیل غنڈوں کی طرح مسلمان ممالک کو تباہ کررہا ہے، لیکن اب مسلمان ممالک کو بھی کھڑا ہونا چاہیے، کیونکہ قائداعظم کا موقف یہی تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیتن یاہو ایران کیخلاف جنگ کے مقاصد حاصل نہ ہونے پر دباؤ کا شکار ہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما

گوادر ریفائنری منصوبہ: سعودی عرب 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

پائیدار امن کے لیے امریکا ایران ڈائیلاگ میں سہولت کاری جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار

کنکریٹ سے بھرا ٹرک بی ایم ڈبلیو پر الٹ گیا، گاڑی پچک جانے سے وکیل جاں بحق

امریکا ایران: 4 دہائیوں پر محیط دشمنی سے مذاکرات کی میز تک

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور