چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت میں بدتمیزی کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے مصطفین کاظمی کو گرفتار کرکے تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا ہے۔
چیف جسٹس پاکستان سے سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت میں بدتمیزی کرنے پر مصطفین کاظمی کو گرفتار کر کے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا گیا
pic.twitter.com/nfLF9U72QP— Awais Yousaf Zai (@awaisReporter) October 3, 2024
واضح رہے کہ گزشتہ روز 63 اے نظرثانی کیس کی سماعت کے دوران وکیل سید مصطفین کاظمی روسٹرم پر آگئے، اور بتایا کہ میں تحریک انصاف کی نمائندگی کررہا ہوں۔
چیف جسٹس نے وکیل کو بیٹھنے کی ہدایت کی، اور کہاکہ اگر آپ نہیں بیٹھیں گے تو ہم پولیس کو بلا لیتے ہیں، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ آپ اور کر بھی کیا سکتے ہیں۔
خود کو پی ٹی آئی کا وکیل ظاہر کرنے والے مصطفین کاظمی نے بینچ میں شریک دو ججز جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر اعتراض اٹھایا تھا۔
چیف جسٹس نے وکیل کے ایسا کرنے پر پولیس اہلکاروں کو اسے عدالت سے باہر نکالنے کا حکم دیا۔
چیف جسٹس کے احکامات پر مصطفین کاظمی نے کہاکہ یہ بینچ ہی غیرقانونی ہے۔