اب آپ ہنڈائی سینٹا اور سوناٹا آسان اقساط پر بھی حاصل کرسکتے ہیں

جمعرات 3 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہنڈائی پاکستان نے ملک میں 40،000 کاروں کی فروخت کی خوشی میں ایک منصوبے کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت کمپنی اپنی گاڑیاں سود سے پاک آسان ماہانہ اقساط کے عوض فروخت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈائی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ، عمدرآمد کب سے ہوگا؟

محدود مدت والی یہ پیشکش یکم اکتوبر 2024 سے لاگو ہوئی ہے۔ اس کے تحت صارفین 60 فیصد کی ڈاؤن پیمنٹ ادا کرکے سینٹا فی ہائبرڈ اور سوناٹا کی کوئی بھی ویریئنٹ (قسم) خرید سکیں گے۔18  ماہ کے اس  EMI پلان میں کوئی سود شامل نہیں ہوگا۔

اس پروموشن سے کاروں کے شوقین افراد کو اپنی پسند کی گاڑیاں خریدنا ممکن ہوگا۔ اس طرح صارفین اب سینٹا فی ہائبرڈ کی جدید ٹیکنالوجی اور عمدہ ڈیزائن والی سوناٹا کے مختلف ماڈلز آسان اقساط پر حاصل کرسکیں گے۔

مختلف ماڈلز کی ادائیگی کا طریقہ کار

سوناٹا 2.0

ایکس فیکٹری قیمت  10,229,000 روپے

ڈاؤن پیمنٹ  6,137,400 (60%) روپے

بقایا رقم  4,091,600 روپے

ماہانہ قسط: 18 ماہ کے لیے   227,311 روپے

سوناٹا 2.5

ایکس فیکٹری قیمت  11,205,000 روپے

ڈاؤن پیمنٹ  6,723,000 (60%) روپے

بقایا رقم  4,482,00

ماہانہ قسط: 18 ماہ کے لیے 249,000 روپے

سینٹا فی ہائبرڈ ایف ڈبلیو ڈی

ایکس فیکٹری قیمت 12,990,000 روپے

ڈاؤن پیمنٹ 7,794,000 (60%) روپے

بقایا رقم  5,196,000 روپے

ماہانہ قسط: 18 ماہ کے لیے 288,667 روپے

سینٹا فی ہائبرڈ  AWD

ایکس فیکٹری قیمت 14,699,000 روپے

ڈاؤن پیمنٹ  8,819,400 (60%) روپے

بقایا رقم 5,879,600 روپے

ماہانہ قسط 18 ماہ کے لیے 326,644 روپے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp