ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے، جس طرح 7 اکتوبر کا حملہ جائز تھا اسی طرح ایران کا اسرائیل پر حملہ جائز ہے، اسرائیل نے دوبارہ حملہ کیا تو ہم جواب دینے میں تاخیر نہیں کریں گے۔ نماز جمعہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان بھی شریک ہوئے۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تہران کی مرکزی مسجد میں نماز جمعہ کے خطبہ میں مسلم امہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا دشمن ایک ہی ہے، ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطین پراسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے رہیں گے، تمام مسلمان مظلوم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔
’ہر ملک کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے‘۔
مزید پڑھیں: اسرائیل پر اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ہوگا، خامنہ ای
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ قرآن کا درس ہے کہ مسلم اقوام متحد رہیں، اور مسلمان مظلوم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔ اسرائیل تمام مسلمانوں کا مشترکہ دشمن ہے، فلسطینی حق پر ہیں اور ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔
’مسلمانوں کو افغانستان سے یمن، ایران سے غزہ اور لبنان تک دفاعی لائن بنانا ہوگی‘۔
انہوں نے کہا کہ اسرئیل نے کوئی پیش قدمی کی تو ہم اسرائیل کو جواب دینے میں تاخیر نہیں کرینگے اور نہ ہی جلدی کریں گے، جس طرٖح 7اکتوبر کا حملہ جائز تھا اسی طرح ایران کا اسرائیل پر حملہ جائز ہے۔
’ہماری مسلح افواج کی شاندار کارروائی مکمل طور پر قانونی اور جائز تھی‘۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم اُمہ متحد ہو کر لبنان کے عوام اور حزب اللہ کا ساتھ دے، آیت اللہ خامنہ ای
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے حقوق سلب کررہا ہے، بے گناہ شہریوں کو شہید کررہا ہے۔ اسرائیل قتل و غارت اور عام شہریوں کے قتل کے ذریعے جیتنے کا ڈرامہ کر رہا ہے۔ اسرائیل کبھی یہ جنگ نہیں جیت سکے گا، اسرائیلی جرائم اسے صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔