بلوچستان: کالعدم تنظیم کا بانی دہشت گرد گلزار امام عرف شمبے گرفتار

جمعہ 7 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک کامیاب انٹیلی جنس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے کالعدم بلوچ نیشنل آرمی کے بانی رہنما گلزار امام عرف شمبے کو گرفتار کرلیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گرفتار عسکریت پسند گلزار امام پنجگور اور نوشکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تنصیبات پر حملوں سمیت پاکستان میں درجنوں پرتشدد دہشت گرد حملوں کا ذمہ دار تھا۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گلزار امام عرف شمبے ایک کٹر عسکریت پسند ہونے کے ساتھ ساتھ کالعدم تنظیم بلوچ نیشنل آرمی کا بانی رہنما بھی رہا ہے، جو بلوچ ریپبلکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے انضمام کے بعد وجود میں آئی تھی۔

گلزار امام 2018 تک بلوچ ریپبلکن آرمی میں براہمداغ بگٹی کے نائب کے طور پر بھی شامل رہا ہے۔ گرفتار بلوچ عسکریت پسند رہنما بلوچ راجی آجوئی سانگر کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہوئے اس کے آپریشنل سربراہ بھی رہ چکا ہے۔

گلزار عرف شمبے کو مختلف جغرافیائی مقامات پر مہینوں تک پھیلے ایک اختراعی، احتیاط سے منصوبہ بندی اور احتیاط سے انجام پانے والے آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

’اس کے افغانستان اور بھارت کے دورے بھی ریکارڈ پر ہیں۔ ملک دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ اس کے روابط کی چھان بین کی جا رہی ہے۔‘

گلزار امام شمبے کی گرفتاری بی این اے کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں فعال دیگر عسکریت پسند گروپوں کے لیے ایک سنگین دھچکا ہے، جو صوبہ میں امن وامان کی صورتحال کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

’اس قد کے عسکریت پسند رہنما کی گرفتاری قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی نہ صرف دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی صلاحیت اور عزم کی غمازی کرتا ہے بلکہ ساتھ ہی گمنام ہیروز کی عظیم قربانیوں کے ذریعے حاصل ہونے والی کامیابیوں کی بھی تصدیق کرتا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘