امیر جماعت اسلامی کی ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ملاقات

جمعہ 4 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انجینیئر حافظ نعیم الرحمان کی سربراہی میں جماعتِ اسلامی کے وفد نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے، جس میں عالمی سیاست سمیت پاک ملائیشیا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں امیر جماعتِ اسلامی انجینیئر حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ سیکریٹری جنرل امیرالعظیم اور جماعت اسلامی کے ڈائریکٹر امورِ خارجہ آصف لقمان قاضی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کو نشان پاکستان سے نواز دیا گیا

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق اسلام آباد میں ہونیوالی اس ملاقات میں مہمان وزیر اعظم انور ابراہیم سے غزہ و بیروت سمیت ملائشیا اور پاکستان تعلقات اور ملائیشیا میں ملازمت کرنیوالے پاکستانیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ حافظ نعیم الرحمان نے گزشتہ ماہ ملائیشیا میں ایک عالمی کانفرنس میں شرکت کی تھی، ترجمان کے مطابق انور ابراہیم جماعت اسلامی کے بانی سید مودودی رحمتہ اللہ علیہ کی فکر اور تعلیمات سے متاثر ہیں اور برسوں سے جماعت اسلامی سے رابطے میں ہیں۔

مزید پڑھیں: ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے امریکی صدر کو کھری کھری سنا دیں

مہمان وزیرِ اعظم انور ابراہیم اپنا 3 روزہ دورہِ پاکستان مکمل کرکے ملائیشیا روانہ ہوگئے ہیں، وزیرِاعظم شہباز شریف، نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِ کامرس جام کمال خان نے انور ابراہیم اور ان کے وفد کو نورخان ایئربیس پرالوداع کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp