بلوچستان میں موسیٰ خیل کی تحصیل درگ کے پہاڑی جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، جنگلات کا بڑا حصہ لپیٹ میں آگیا۔
یہ بھی پڑھیں:ملکہِ کوہسار کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، بڑے پیمانے پر درخت جل کر خاکستر
بلوچستان میں موسیٰ خیل کی تحصیل درگ میں واقع پہاڑی جنگلات لگنے والی آگ نے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
تحصیل درگ کی بستی شکرا بینی کے علاقے میں لگی آگ بجھانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور مقامی لوگ مصروف ہیں، تاہم تیز ہوا اور وسائل نہ ہونے کی وجہ سے آگ بے قابو ہو رہے ہے۔
ڈپٹی کمشنر جمعہ داد خان کے مطابق پہاڑی جنگلات میں لگی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے،جس کے نتیجے میں جنگلات کا بڑا حصہ لپیٹ میں آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا، 2 اہلکار زخمی
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ آگ سے جنگلی حیات کو شدید خطرہ لاحق ہے، ایسے میں آگ بجھانے اور پھیلنے سے روکنے کے لیے ہیوی مشینری کی ضرورت ہے۔