بھارت کا پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

جمعہ 4 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔

بھارت وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں ایس سی او اجلاس میں شرکت، مودی نے تاحال پاکستان کے دعوت نامے کا جواب نہیں دیا، ترجمان دفتر خارجہ

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہورہا ہے، جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں ایس سی او اجلاس: ایس جے شنکر اور بلاول بھٹو کی عشائیے کے موقع پر علیک سلیک

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کو دعوت نامہ بھیجا تھا۔ اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

بڑی پیشرفت

ہندوستانی وزیر خارجہ کا پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کا اعلان ایک بڑی پیشرفت ہے، جو پاکستان پر دنیا کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے کیونکہ ملک کے معاشی اشاریے استحکام کو ظاہر کرتے ہیں۔

عالمی رہنما پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ ملائیشیا کے وزیراعظم یہاں تھے، سعودی اعلیٰ سطح کا وفد مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔

پاکستان 15-16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اہم سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp