ایس سی او اجلاس: ایس جے شنکر اور بلاول بھٹو کی عشائیے کے موقع پر علیک سلیک

جمعہ 5 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے شہر گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں عشائیے کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنے بھارتی ہم منصب اور میزبان ایس جے شنکر سے ایک سرسری ملاقات میں خیریت دریافت کی۔

 واضح رہے کہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کی سہ پہر گووا پہنچے، سنہ  2011 میں حنا ربانی کھرکی بھارت کے سابق وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا سے ملاقات کے بعد سے کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا یہ پہلا بھارتی دورہ ہے۔

حنا ربانی کھر اس وقت پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ دسمبر 2016 میں خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز کے بھارت دورے کے بعد یہ پاکستان کا پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہے۔

بھارت کے لیے فلائٹ میں سوار ہونے سے پہلے پاکستانی وزیر خارجہ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ وہ گووا میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شریک وفد کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس اجلاس میں شرکت کا فیصلہ پاکستان کے  مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ دوست ممالک کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ تعمیری بات چیت کے منتظر ہیں۔

بھارت میں جاری ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر، چینی کے کن گینگ، روس کے سرگئی لاوروف، پاکستان کے بلاول بھٹو، ازبکستان کے بختیور سیدوف اور ایس سی او کے سیکریٹری جنرل ژانگ منگ اور قازقستان، کرغزستان و تاجکستان کے وزرائے خارجہ نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مائیکروسافٹ کا 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی پیکیج دینے کا اعلان

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

خیبرپختونخوا پولیس کے لیے خصوصی انشورنس پلان، شہدا کے خاندانوں اور زخمی اہلکاروں کو کیا فائدہ ہوگا؟

موسم سرما کی آمد، بلوچستان کے کون سے علاقے سیاحوں کے لیے پُرکشش بن سکتے ہیں؟

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں