افغانوں کی فوج بنا کر اسلام آباد پر لشکرکشی کی جارہی ہے، خواجہ آصف

ہفتہ 5 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے، ماضی میں بھی احتجاج ہوئے لیکن کسی نے پاکستانیت کو چیلنج نہیں کیا۔ افغانوں کی فوج بنا کر مسلح ہو کر اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کو پی ٹی آئی نے احتجاج میں شرکت کی دعوت کیوں دی ہے؟ جے شنکر کو اسلام آباد میں دھرنے کی دعوت دینے کے بجائے پی ٹی آئی والے دہلی میں جاکر جلسہ کرلیں، مودی کو بلا لیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے بھارتی وزیر خارجہ کو احتجاج میں شرکت اور خطاب کی دعوت دیدی

خواجہ آصف نے کہا کہ مسلح جتھے ملکی وقار کو نشانہ بنانے کے درپے ہیں، افغان باشندے بھی اس جتھے کا حصہ ہیں۔ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا کے سرکاری وسائل کا استعمال کررہے ہیں۔ 2014میں بھی اسلام آباد پر مسلح حملہ کیا گیا۔

’ایک صوبے کا وزیراعلیٰ دوسرے صوبے پر مسلح حملہ کررہا ہے‘۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی سطح پر مؤثر کردار اور مقام کے لیے پاکستان نے اہم کاوشیں کی ہیں، مسلح جتھے ملکی وقار کو نشانہ بنانے کے درپے ہیں۔ اس سلسلے میں سرحد پار افغانستان سے مدد لی گئی ہے۔ پی ٹی آئی لاشیں لے کر جانا چاہتی ہے۔

’سرکاری وسائل کا استعمال ملک کے خلاف بغاوت ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس پاکستان میں، 12 ممالک کے سربراہ آئیں گے، عطا تارڑ

انہوں نے کہا کہ ایس سی او سربراہان کی آمد سے پاکستان دنیا کے سیاسی نقشے پر نظر آ رہا ہے، ایس سی او سمٹ کی اہمیت اقوام متحدہ سے بھی زیادہ ہوجائے گی۔ فلسطین پر جاری خون ریزی پر اقوام متحدہ کوئی کردار ادا نہیں کرسکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی