علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے باوجود احتجاج جاری رہے گا، پی ٹی آئی کا اعلان

ہفتہ 5 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کے باوجود احتجاج جاری رہے گا، کیونکہ وہ عمران خان سے بڑے لیڈر نہیں۔

پی ٹی آئی کے نامزد سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ ہے کہ آئینی ترامیم کے خلاف احتجاج کہیں بھی ختم نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا، عمر ایوب کا دعویٰ

انہوں نے کہاکہ اس احتجاج کا مقصد آئین کی روح، بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کا دفاع ہے، یہ احتجاج بڑھے گا اور پاکستان کا ہر ذی شعور اس کا حصہ بنے گا۔

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی صورت میں اعظم سواتی احتجاج کو لیڈ کریں گے، لیکن ہم واپس نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ‏عمران خان پہلے ہی گرفتار ہیں، کوئی بڑی بات نہیں احتجاج جاری رکھیں۔

وزیراعلیٰ کو باضابطہ طور پر گرفتار نہیں کیا گیا، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو باضابطہ طور پر گرفتار نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری خیبرپختونخوا ہاؤس میں موجود ہے۔

’علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنا خیبرپختونخوا کے عوامی مینڈیٹ کی توہین ہوگی‘

مشیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا 25 اکتوبر تک ضمانت پر ہیں، ان کی گرفتاری توہین عدالت ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کو اگر گرفتار کیا گیا تو خیبر پختونخوا کی عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہوگی، جعلی حکومت کو اس قسم کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی رہنماؤں کے قافلے کے ہمراہ کچھ دیر قبل اسلام آباد پہنچنے تھے اور کے پی ہاؤس چلے گئے تھے جہاں سے گرفتاری عمل میں لائی گئی، تاہم سرکاری ذرائع گرفتاری کی تردید کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں افغانوں کی فوج بنا کر اسلام آباد پر لشکرکشی کی جارہی ہے، خواجہ آصف

اس سے قبل اسلام آباد کی عدالت نے وزیراعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 12 اکتوبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب