اسلام آباد پر دھاوا بولنے پر وزیراعلیٰ کے پی سمیت سب کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ

ہفتہ 5 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر دھاوا بولنے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت سب کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، اور جتھے کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور لیڈ کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں ڈی چوک میں فورسز پر حملہ آور خیبرپختونخوا پولیس کے 6 اہلکار گرفتار

محسن نقوی نے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار احتجاج میں شریک تھے، جنہیں گرفتار کیا گیا ہے، اور اس کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 11 پولیس اہلکار گرفتار کیے گئے ہیں، آج صبح پولیس پر گولیاں برسائی گئیں لیکن انہوں نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل 564 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں 120 افغان شہری شامل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہاکہ جلد از راستے بحال کرنے کی کوشش کریں گے، اور موبائل سروس گھنٹوں میں بحال ہوجائے گی۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس کے 57 اور اسلام آباد پولیس کے 31 اہلکار زخمی ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کو لاشیں چاہییں تھیں ان کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، ہماری پالیسی تھی کہ کسی بھی صورت میں کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ پی ٹی آئی ڈی چوک میں دھرنا دے کر 17 اکتوبر تک یہاں رہنا چاہتی تھی، تاکہ ایس سی او کانفرنس سبوتاژ ہو۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کی کال دی تھی، تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا قافلہ آج سہ پہر اسلام آباد پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور اس وقت کہاں ہیں کسی کو کچھ معلوم نہیں، بیرسٹر سیف

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد پہنچنے کے بعد کے پی ہاؤس روانہ ہوگئے تھے، جس کے بعد سے ان کی گرفتاری کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں، تاہم سیکیورٹی ذرائع نے اس کی تردید کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی قیادت کی آمد کے پیشِ نظر سپریم کورٹ میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات

’تمہاری بہن کو مار رہا ہوں‘، لیڈی پولیس کمانڈو شوہر کے ہاتھوں قتل

برطانیہ چین تعلقات: اسٹارمر کی پیش قدمی، ٹرمپ کی سخت وارننگ

ایران کے خلاف کارروائی کے لیے امریکی فوج تیار، سیکریٹری آف وار کا انتباہ

ایک بار پھر آسمان پر 6 سیاروں کا نظارہ کب کیا جاسکے گا؟

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی