علی امین گنڈاپور اس وقت کہاں ہیں کسی کو کچھ معلوم نہیں، بیرسٹر سیف

ہفتہ 5 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں اس وقت رینجرز اہلکار موجود ہیں، وزیراعلیٰ علی امین وہاں موجود ہیں یا کہیں اور لے گئے ہیں اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں فسطائیت کے باوجود اسلام آباد پہنچے، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان عمران خان کریں گے، علی امین گنڈاپور

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ صبح 8 بجے رابطہ ہوا تھا اس کے بعد جب وہ کے پی ہاؤس پہنچے تو ہم مطمئن ہوگئے تھے۔

بیرسٹر سیف نے کہاکہ رینجرز اہلکار جونہی کے پی ہاؤس کے اندر آئے تو تمام اسٹاف کو باہر نکال دیا اور علی امین گنڈاپور کو گھیرے میں لے لیا۔

انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنا توہین عدالت ہوگی کیونکہ پشاور ہائیکورٹ نے ان کی راہداری ضمانت منظوری کی ہوئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر سیف نے کہاکہ اگر علی امین پشاور روانہ ہوچکے ہوتے تو معلوم ہوجاتا، کسی کا بھی علی امین کے ساتھ رابطہ نہیں ہورہا۔

انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 248 تمام منتخب نمائندوں کو استثنا دیتا ہے، اگر علی امین گنڈاپور کو گرفتار کیا گیا تو ہم قانونی جنگ لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ’علی امین گنڈاپور کو گرفتار یا حراست میں نہیں لیا گیا‘

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے لیڈر عمران خان ہیں، وہ جو حکم کریں گے اسی عملدرآمد ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں ارجنٹینا سے غیر معمولی محبت کیوں؟ میراڈونا سے میسی تک جذباتی رشتہ

دنیا کے آلودہ ترین شہر’دہلی‘ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا کیا نیا منصوبہ بنایا جارہا ہے؟

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ