قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

ہفتہ 5 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار شہید، 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قلات بم دھماکا، 8 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ایس ایچ او قلات حبیب بابئی کے مطابق قلات کے علاقے دشت محمود میں 3 سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

حبیب بابئی کے مطابق دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال قلات منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمی اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اورلیویز اہلکاروں سمیت 10 افرادجاں بحق

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، شواہد سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکہ سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp