حکومت پرامن احتجاج پر حملہ آور، نتائج پریشان کن نظر آرہے ہیں، محمود اچکزئی

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پُرامن احتجاج پر حکومت اپنے فسطائی جتھوں کے ساتھ حملہ آور ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم اس پُرامن احتجاج کو اب بلوچستان تک وسعت دیں گے اور یہ پرامن احتجاج 7 اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ بلوچستان میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد پر دھاوا بولنے پر وزیراعلیٰ کے پی سمیت سب کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ

انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے میں نے اپنے جلسوں میں بار ہا حکمرانوں کو خبردار کیا تھا کہ عمران کو ضمانت پر رہا کیا جائے لیکن ہماری باتوں پر کسی نے سنجیدگی سے غور ہی نہیں کیا۔ اب عوام نے اپنا راستہ خود متعین کرنا شروع کردیا ہے جس کے نتائج مجھے کافی پریشان کن نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اب اس احتجاجی تحریک کا دائرہ کار مزید پھیلے گا اور اس ضمن میں قلعہ سیف اللہ کا عظیم الشان جلسہ 7 اکتوبر کو ہوگا۔ اس جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

محمود اچکزئی نے کہاکہ اس جلسے میں اسلام آباد کے موجودہ صورتحال سے بلوچستان کے عوام کو آگاہ کیا جائے گا، جلسے کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے ساتھ آگے کا اپنا سفر جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp