محسن نقوی کا پولی کلینک اسپتال اور ڈی چوک کا دورہ، زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مظاہرین کے ہاتھوں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس سے قبل وہ علی الصبح پولیس اور ایف سی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے ڈی چوک پہنچے اور انہیں  شاباش دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے شرپسندی کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا۔ قانون کی عملداری کے لیے آپ نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ آپ اسلام آباد پولیس کے بہادر سپوت ہیں اور ہمیں آپ پر ناز ہے۔ اسلام آباد میں امن عامہ یقینی بنانے پر آپ کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: احتجاجی مظاہرین کے تشدد کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار حمید شاہ دم توڑ گئے

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کے حوالے سے ہدایات دیں، اس دوران آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس سے قبل وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی علی الصبح پولیس اور ایف سی جوانوں کا حوصلہ بڑھانے ڈی چوک پہنچے، وہاں موجود جوانوں کو شاباش دی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔

محسن نقوی نے خواتین پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اور محنت سے فرض کی بجاآوری پران کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے رکھوالوں نے قانون کی عملداری یقینی بنائی ہے، آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ آپ فرض شناسی سے قومی فریضہ نبھا رہے ہیں، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور ایف سی کے جوانوں کا مورال بہت بلند ہے، اسلام آباد پولیس اور ایف سی  اہلکار ہمہ وقت الرٹ ہیں۔ فرائض سرانجام دینے والے تمام اہلکاروں کو شاباش دیتا ہوں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قانون کے رکھوالوں نے قانون کی عملداری یقینی بنائی ہے، آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں۔ آپ فرض شناسی سے قومی فریضہ نبھا رہے ہیں، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

چینی کرنسی میں بانڈ کا اجرا: کیا پاکستان ڈالر پر انحصار کم کر سکے گا؟

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی