علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا ہاؤس جانے کے بعد چھپ گئے، عطا اللہ تارڑ

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا ہاؤس جانے کے بعد چھپ گئے ہیں، احتجاج کے لیے لوگوں کو اسلام آباد لانے والے گنڈاپور اب کہاں ہیں؟ اپنے لوگوں کو چھوڑ کر ڈرپوک کہیں چھپ گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین نے شہید اہلکار حمید شاہ کو اغوا کیا اور مارا پیٹا۔ حکومت ان کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دے گی، ان کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کردم لیں گے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: بلوائیوں کی پرتشدد کارروائیوں کی فوٹیج اور ہوشربا حقائق سامنے آگئے

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ملک میں معیشت مستحکم ہوئی ہے، اور یہ ملک کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں، پوری دنیا پاکستان کی پالیسیوں کی معترف ہے۔ انہوں نے پہلے بھی آئی ایم ایف کو خط لکھے اور اب یہ مزید نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سمجھ سے بالاتر ہے جو انہوں نے احتجاج کی کال دی اس کا مقصد کیا تھا۔ ان کا مقصد لاشیں گرانا تھا، ملک میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے اس طرح کے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

’علی امین کی خیبرپختونخوا ہاؤس جانے کی منطق کیا تھی‘۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی خیبرپختونخوا ہاؤس سے فرار ہونے کی حقیقت آشکار

انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی لیڈر پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ہے، یہ سیاسی مفادات کے لیے قومی مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ آرمی چیف کے خلاف انہوں نے ملک سے باہر فنڈنگ کی ہے۔ قومی مفادات سے کھیلنے کی پی ٹی آئی کی تاریخ رہی ہے۔

’9مئی کو جو کچھ ہوا اس سے سب واقف ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ حالات معمول کی طرف آرہے ہیں، معاشی عدم استحکام کی کوشش پھر ناکام ہوئی ہے۔ ان کو نیوٹرل آرمی چیف ہضم نہیں ہورہا، ان کی تاریخ ہے جو ان کا سیاسی طور پر ساتھ نہ دے اس کے خلاف پراپیگنڈا شروع کردیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟