پی ٹی آئی مظاہرین سے برآمد اسلحہ کی فوٹیج جاری، علی امین گنڈاپور کی ایک اور سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران برآمد کیے گئے اسلحہ کی فوٹیج جاری کردی۔

ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ احتجاج میں شریک شرپسندوں سے اسلحہ، آتشی مواد اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور کی خیبرپختونخوا ہاؤس سے فرار ہونے کی حقیقت آشکار

دوسری جانب گزشتہ روز سے لاپتا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی خیبرپختونخوا ہاؤس سے نکلنے کی ایک اور سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

سامنے آنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں علی امین گنڈاپور کو سہ پہر 3 بجکر 24 منٹ پر خیبرپختونخوا ہاؤس میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق علی امین گنڈاپور شام 4 بجے کے پی ہاؤس کے عقبی دروازے سے باہر نکل گئے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع نے بھی میڈیا کو بتایا کہ علی امین گنڈاپور 40 منٹ سے بھی کم وقت تک خیبرپختونخوا ہاؤس میں موجود رہے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خیبرپختونخوا ہاؤس سے باہر نکلنے کے بعد مظاہرین کو بھی باہر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل بھی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا ہاؤس میں داخل اور پھر باہر نکل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کی مرکزی لیڈرشپ احتجاج میں کیوں شریک نہ ہوئی؟ سلمان اکرم راجا نے وجہ بتادی

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے وزیر حکومت پختون یار نے دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو میں جس شخص کو علی امین سے منسوب کیا جارہا ہے وہ میں ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp