سری لنکا میں سالوں سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سری لنکا میں کئی سالوں سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس پہنچ جائیں گے، پاکستانیوں کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔

وزارتِ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس لانے کے لیے خصوصی طیارہ سری لنکا روانہ ہو گیا، سری لنکا میں قید 56 پاکستانی قیدی آج وطن واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

اعلامیے میں بتیا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر نجکاری عبد العلیم خان کی مشترکہ کاوشوں سے کئی سالوں سے سری لنکا میں پھنسے 56 پاکستانیوں کی وطن واپسی ممکن ہوسکی ہے،وہ ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچائے جائیں گے۔

ان پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ اور سری لنکن حکام کے درمیان تین ماہ سے رابطوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنوں سے ملاقات، قیدیوں کی بھی عید ہوگئی

وزیر داخلہ نے وزارت نجکاری کو سری لنکا میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کا ٹاسک سونپا تھا، سری لنکا سے ان قیدیوں کی وطن واپسی کے تمام اخراجات وزیر نجکاری عبد العلیم خان برداشت کریں گے۔

اس معاملہ پر بھرپور تعاون کے لیے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکا کی حکومت اور ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا میں قید پاکستانی کب تک وطن لوٹ سکیں گے؟

انہوں نے ان قیدیوں کی وطن واپسی کے اخراجات برداشت کرنے پر وزیر نجکاری عبد العلیم خان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی بنیادوں پر کی گئی یہ اہم کاوش ہے جو اپنے پیاروں سے کئی سالوں سے بچھڑے 56 پاکستانیوں کو ان سے ملائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp