پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

پیر 1 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بھارت نے آج اسلام آباد اور نئی دہلی میں سفارتی چینل کے ذریعے ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو 2008 کے قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ان فہرستوں کا ایک ساتھ تبادلہ کیا جاتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اپنی جیلوں میں قید 254 بھارتی قیدیوں اور ماہی گیروں کی فہرست حوالے کی۔ جبکہ ہندوستان نے بھارتی جیلوں میں قید 452 پاکستانیوں یا پاکستانی مانے جانے والے قیدیوں اور ماہی گیروں کی فہرست شیئر کی۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے لاپتا 38 پاکستانی دفاعی اہلکاروں کی فہرست بھی دی گئی، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ 1965 اور 1971 کی جنگوں کے بعد سے بھارت کی تحویل میں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے ہندوستان میں اپنی سزا پوری کرنے والے تمام پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ جسمانی اور ذہنی طور پر معذور قیدیوں سمیت مختلف پاکستانی مانے جانے والے قیدیوں تک خصوصی قونصلر رسائی کی درخواست کی گئی ہے اور ان کی قومی حیثیت کی فوری تصدیق کے لیے درخواست کی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے ہندوستان پر بھی زور دیا ہے کہ وہ تمام قیدیوں کی حفاظت، سلامتی اور بہبود کو یقینی بنائے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان انسانی ہمدردی کے معاملات کو ترجیح کے طور پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وہ بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانی قیدیوں کی جلد واپسی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ ان کوششوں کے نتیجے میں 2023 میں 62 اور رواں سال 4 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی یقینی بنائی جاچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی وجہ سے توجہ میں واقع ہونے والی کمی کو بہتر کیسے بنایا جائے؟

کراچی میں شہری کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، خاتون ساتھی گرفتار

یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کے پاس 40 لاکھ روپے کہاں سے آگئے؟ دفتر خارجہ نے تحقیقات شروع کردیں

اصل سرجری سلیکشن کمیٹی کی ہونی چاہیے، بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں شکست پر شاہد آفریدی کی تنقید

پاکستانی خاتون بائیکر کے لندن سے لاہور تک کے تاریخی سفر کا آغاز

ویڈیو

بنگلہ دیش: ایک لاکھ افراد کے لیے افطاری تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی دیگ نصب

فیصل آباد کے اسٹارٹ اپ کا عالمی فیشن انڈسٹری تک کا سفر

راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش، موسم سرد ہوگیا

کالم / تجزیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب