’چن کتھاں گزاری ائی رات وے؟‘ علی امین گنڈاپور نے خود بھید کھول دیا

اتوار 6 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ گزشتہ رات وہ اسلام آباد میں کے پی ہاؤس میں ہی قیام پزیر تھے۔

اتوار کے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اچانک صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچے اور اپنے خطاب میں بتایا کہ انہوں نے گزشتہ رات اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس میں گزاری۔

یہ بھی پڑھیں: یہ جنگ تم نے شروع کی ختم ہم کریں گے، علی امین گنڈاپور کا منظرعام پر آنے کے بعد کے پی اسمبلی میں خطاب

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ  آئی جی اسلام آباد کے پی ہاؤس میں آئے اور گالی دے کر کہا کہ وزیراعلیٰ کہاں ہے، میں اس سے کہتا ہوں کہ میں وہیں پر تھا۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد گالی دینے پر معافی مانگے ورنہ ان کے خلاف ایف آئی آر کاٹ کر کارروائی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی جی نے میری گرفتاری کے لیے 4 چھاپے مارے لیکن میں خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہونے کے باوجود ان کو نہیں مل سکا، یہ کل ان کی کارکردگی ہے، کے پی ہاؤس میں تعینات ڈی ایس پی کو بٹ مارے گئے، یہ آئی جی اسلام آباد سیاسی غنڈہ بنا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟