وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پولیس نے جب خیبرپختونخوا ہاؤس پر چھاپہ مارا تو علی امین گنڈاپور نکل گئے تھے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے ویڈیوز جاری کردی تھیں کہ علی امین گنڈاپور کے پی ہاؤس سے چلے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں یہ جنگ تم نے شروع کی ختم ہم کریں گے، علی امین گنڈاپور کا منظرعام پر آنے کے بعد کے پی اسمبلی میں خطاب
وزیر داخلہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کی کوشش تھی کہ کسی طرح اسلام آباد میں دھرنا دیں، اور کوئی لاش مل جائے لیکن ان کے عزائم پورے نہیں ہوئے۔
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ پی ٹی آئی کی قیادت مستقبل میں صرف کارکنوں کو جیل بھجوائے گی، گزشتہ روز بھی جلسے کا ٹائم دے کر خود گھروں میں بیٹھے رہے۔
انہوں نے کہاکہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے سب ٹیمیں پاکستان آئیں گی، اور پُرامید ہوں کہ بھارتی ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور کی خیبرپختونخوا ہاؤس سے فرار ہونے کی حقیقت آشکار
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ روز خیبرپختونخوا ہاؤس سے لاپتا ہوگئے تھے، جس کے بعد حکومت نے کہا تھا کہ وہ ہمارے کسی ادارے کے پاس نہیں، تاہم آج انہوں نے خود منظر عام پر آکر بتا دیا کہ وہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں ہی روپوش تھے۔