پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اعظم سواتی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایکسپریس وے سے اسلام آباد پولیس نے اعظم سواتی کی گرفتاری عمل میں لائی۔
یہ بھی پڑھیں ’کارکنوں کو تشدد پر اکسایا گیا‘، عمران خان اور 14 رہنماؤں پر اغوا، ڈکیتی اور پولیس پر حملے کا مقدمہ درج
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اعظم سواتی کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور مقامی قیادت و کارکنوں کے خلاف دو مختلف تھانوں میں مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی پر الزام ہے انہوں نے جیل میں ہونے والی ملاقاتوں میں کارکنوں کو اکسانے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا جسمانی ریمانڈ منظور
اس کے علاوہ عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ کا آج اسلام آباد کی عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔