عثمان خان نے فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں پریذیڈنٹ کپ کے میچ کے دوران لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا۔
ایس این جی پی ایل کے خلاف ایشال ایسوسی ایٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے جارحانہ بلے بازی کرنے والے عثمان خان نے صرف 131 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کر کے شرجیل خان کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 133 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے بھارت کا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا عالمی ریکارڈ
عثمان خان 132 گیندوں پر 201 رنز بنانے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ یہ لسٹ اے کرکٹ میں ان کی پہلی ڈبل سنچری تھی۔ یہ شاندار کامیابی ان کی 10ویں لسٹ اے کرکٹ میچ میں حاصل کی۔ ان دس میچز کے دوران وہ پہلے ہی 81.5 کی اوسط سے 652 رنز بنا چکے ہیں، جس میں ایک ڈبل سنچری، ایک سنچری اور 4 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے امریتا اروڑہ اور پاکستانی نژاد کرکٹر کا تعلق، وہ راز جو کم ہی لوگ جانتے ہیں
یہ سنگ میل عبور کرکے عثمان لسٹ اے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پاکستانی کرکٹرز کی ایلیٹ لسٹ میں شامل ہو گئے ہیں۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے ساتویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ان سے قبل اس فہرست میں جگہ بنانے والوں میں فخر زمان، عابد علی، محمد علی، شرجیل خان، کامران اکمل اور خالد لطیف جیسے قابل ذکر نام شامل ہیں۔
دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے 29 سالہ عثمان خان کراچی میں پیدا ہوئے۔