اسلام آباد خودکش دھماکا: ’میرا ایک کزن شہید اور ایک زخمی ہوا‘

جمعہ 6 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے نے پورے شہر کو سوگ میں ڈبو دیا، جہاں عبادت میں مصروف درجنوں نمازی شہید اور بڑی تعداد زخمی ہو گئی۔ دھماکے کے بعد اسپتالوں میں قیامت خیز مناظر دیکھنے میں آئے، لواحقین بے بسی اور کرب کی حالت میں اپنے پیاروں کی تلاش میں سرگرداں رہے، جبکہ متاثرہ خاندانوں کے بیانات نے اس سانحے کے انسانی المیے کو مزید نمایاں کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد سانحہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت سے متعلق تقریبات منسوخ کردیں

اسلام آباد کے علاقے ترلائی کے رہائشی عباس نقوی کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے میں ان کے ایک کزن شہید جبکہ ایک زخمی ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم اس وقت بس انتظار میں کھڑے ہیں کہ ہمیں ان سے ملنے دیا جائے، کیونکہ ابھی وارڈ میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ایک کو ہم کھو چکے ہیں، مزید کسی بری خبر کو برداشت کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم اسی آس میں یہاں کھڑے ہیں کہ کب ہمیں اندر جانے دیا جائے تاکہ ہم اپنے زخمی عزیز کو خود دیکھ سکیں اور تسلی ہو جائے۔‘

عباس نقوی کا کہنا تھا کہ ہم ایسی صورتحال میں ہیں کہ نہ گھر جا کر اس کزن کا دکھ منا سکتے ہیں جسے ہم کھو چکے ہیں، اور نہ ہی یہاں رہ کر دوسرے کزن کی خیریت معلوم کر پا رہے ہیں۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ شہید ہوئے ہیں، ان کا غم ہم سب کے لیے ایک جیسا ہے۔ وہ سب ہمارے اپنے تھے، ہمارے بھائی، باپ اور بچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

یاد رہے کہ آج دوپہر وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی میں واقع مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں نمازِ جمعہ کے دوران خودکش دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں درجنوں نمازی شہید جبکہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہو گئے۔

ریسکیو اور سیکیورٹی اقدامات

واقعے کے فوراً بعد پولیس، ریسکیو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر شہر بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، جبکہ زخمیوں کو پمز اور پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتالوں کی صورتحال

ترجمان ہیلتھ منسٹری ساجد شاہ کے مطابق اب تک پمز اسپتال میں 28 ڈیڈ باڈیز لائی جا چکی ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 105 ہو گئی ہے۔

ڈیڈ باڈیز کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ 31 ڈیڈ باڈیز کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، جن میں سے 28 پمز میں ہیں جبکہ باقی تین ممکنہ طور پر پولی کلینک میں موجود ہیں۔

لواحقین کی پریشانی

پمز اسپتال میں موجود زخمی نمازیوں کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ انہیں اچانک اطلاع ملی، جس کے بعد وہ فوری طور پر اسپتال پہنچے۔ بعض افراد نے بتایا کہ انہیں معلوم ہے کہ ان کے پیاروں کو پمز منتقل کیا گیا ہے، مگر تاحال وہ انہیں تلاش نہیں کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: ترلائی کی امام بارگاہ میں دھماکا، 30 سے زیادہ افراد جاں بحق، 80 سے زائد زخمی

طبی انتظامات

ترجمان پمز کے مطابق ای ڈی پمز کی ہدایت پر مین ایمرجنسی، آرتھوپیڈک، برن سینٹر اور نیورو ڈیپارٹمنٹ کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی مختلف اسپتالوں میں زخمیوں کے علاج و معالجے کی نگرانی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

حکومتی مؤقف

واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش دھماکے کو حکومت نے بھارت کی سرپرستی میں کی جانے والی دہشتگردی قرار دیا ہے۔ حکومت کے مطابق یہ جنگ پاکستان پر مسلط کی گئی ہے، تاہم ریاست اسے جیتنے میں کامیاب ہو رہی ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے دہشتگرد ہارڈ ٹارگٹس کے بجائے عبادت گاہوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں