’شکر گزار ہوں ہمارے بچے نہیں ہیں‘ آغا علی کی حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق

پیر 7 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ان کا کہنا تھا کہ سابق اہلیہ حنا الطاف سے علیحدگی کے بعد اب خوش ہیں اور ٹھیک ہو رہے ہیں۔

آغا علی نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں جتنے بھی رشتے بنائیں ان کے ساتھ آپ کو اچھا سلوک کرنا چاہیے اور رشتے نبھانے کے لیے تمام تر کوششیں کرنی چاہیں لیکن اگر میاں بیوی اس میں ناکام رہتے ہیں تو بہتر ہے علیحدگی اختیار کر لیں۔

یہ بھی پڑھیں: آغا علی اور حنا الطاف کی طلاق پر مدیحہ نقوی نے کیا وضاحت دی؟

اداکار نے مزید کہا کہ ناکام رشتے کے اختتام کے بعد لوگ اخلاقی طور پر گر جاتے ہیں اور نفرت پیدا ہو جاتی ہے لیکن ان کے اور حنا الطاف کے بارے میں اچھی بات یہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی عزت کرتے رہیں گے۔

آغا علی نے اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت مشکل فیصلہ تھا اور زندگی میں کبھی اس کا تصور نہیں کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ ان کے بچے نہیں ہیں اور ان کی وجہ سے کسی اور جان (بچے) کو مشکلات نہیں اٹھانا پڑیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ پانچ سال کے تھے تو ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا، اس لیے وہ سمجھ سکتے ہیں کہ بچہ ماں باپ کے بغیر کیسے رہ سکتا ہے۔ شکر ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سب سے یہی کہیں گے کہ ان کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف کی شادی کووڈ کے دوران مئی 2020 میں ہوئی تھی جب کہ 2022 سے ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زیر گردش تھیں جسے آغا علی نے مسترد کردیا تھا لیکن اب اس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتھروپک کا اپنے جدید ماڈل کلاڈ سونیٹ 4.5 جاری، دیگر اے آئی ماڈلز کو چیلنج

غزہ امن منصوبے پر پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا، فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش نے سب کچھ ڈبو کر رکھ دیا، انتظامیہ غائب

پی ٹی آئی کے پشاور جلسے میں بدانتظامی کی وجہ جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟