اسلامی ممالک مل بیٹھ کر فلسطین کے معاملے پر کوئی پالیسی بنائیں، نواز شریف کا بڑا مطالبہ

پیر 7 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلمان ممالک کو فلسطین کے مسئلے پر مل بیٹھ کر کوئی پالیسی بنانی چاہیے۔

اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کررہا ہے، اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی ممالک مل بیٹھ کر فلسطین کے معاملے پر کوئی واضح پالیسی بنائیں، ہم کب تک اپنی ماؤں اور بچوں کو شہید ہوتا ہوا دیکھتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ایوان صدر میں فلسطین پر اے پی سی، اسرائیل کے اقدامات عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، آصف زرداری

نواز شریف نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں فلسطین کا مسئلہ جارحانہ انداز میں اٹھایا، فلسطینی بچوں کی تصاویر دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل کے ساتھ عالمی طاقتیں ہیں اس لیے وہ دندناتا پھر رہا ہے، مسلم ممالک اپنی قوت کا استعمال اب بھی نہیں کریں گے تو پھر کب کریں گے۔ ایسی اقوام متحدہ کا کیا فائدہ جو کوئی فیصلہ نہ کرسکے اور مظلوم کو انصاف نہ دے سکے۔

نواز شریف نے کہاکہ فلسطین کے معاملے پر جتنی جلدی اقدامات کیے جاسکیں بہتر ہے، اس میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے، پاکستان ہمیشہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا رہا اور اب بھی کھڑا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں مسئلہ فلسطین کے دوریاستی حل کی حمایت قائداعظم کی پالیسی کی نفی ہے، حافظ نعیم الرحمان

واضح رہے کہ ایوان صدر اسلام آباد میں فلسطین کے معاملے پر اے پی سی جاری ہے جس میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو، حافظ نعیم الرحمان اور دیگر شریک ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی ناقابل قبول کیوں؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی