ساف ویمنز چیمپیئن شپ 2024: قومی فٹبال اسکواڈ کا اعلان

پیر 7 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے رواں ماہ نیپال میں ہونے والی ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) ویمنز چیمپیئن شپ 2024 کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

چیمپئن شپ 17 سے 30 اکتوبر تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال چیمپیئن شپ 2024: پاکستان ویمن ٹیم 17 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے مقابل ہوگی

اسکواڈ میں گول کیپر نشا اشرف، مافیا پروین اور رومیسا خان، ڈیفنڈرز میں کائلہ صدیقی، مشال بھٹی، سارہ خان، نزالیہ صدیقی، صوفیہ قریشی، فاطمہ ناصر اور مہرین خان، مڈ فیلڈرز میں سوہا ہیرانی، ماریہ خان، ثناء مہدی، آمنہ حنیف، رامین فرید اور کائنات بخاری جبکہ فارورڈز میں نادیہ خان، ظہمینہ ملک، اسرا خان، انمول حرا، انوشے عثمان اور عالیہ صادق شامل ہیں۔

قومی ٹیم 12 اکتوبر کو اسلام آباد سے براستہ دبئی نیپال روانہ ہوگی۔

مزید پڑھیے: اسپین نے انگلینڈ کو ہرا کر پہلی بار فیفا کا ویمن فٹبال ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا

پاکستان اپنی مہم کا آغاز 17 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔ پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم کا گروپ مرحلے میں 20 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔ دونوں میچ شام 4 بجکر 45 منٹ پر کھیلے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں آتشزدگی

زیتون کا تیل اور ہڈیوں کا سوپ: کیا سوشل میڈیا پر وائرل غذائیں واقعی مؤثر ہیں؟

اسلام آباد مسجد حملہ، بھارت کا اظہارِ افسوس

مکہ مکرمہ میں شہری ترقی کے حالیہ اقدامات نے معیار زندگی مزید بہتر بنادیا

اسلام آباد سانحہ، پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت کی ناکامیوں پر استعفوں اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!